پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سڑک بند کرنے اور پولیس سے جھگڑے کے کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کےجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے ریکارڈ پیش کیا۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
دوران سماعت وکیل ریاست علی نے جج کو بتایاکہ آج ریکارڈ آ گیا ہے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ آج بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں ان کو بتاتا،آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے؟ چلیں رہنےدیں،ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کےخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔
واضح رہےکہ 29 اکتوبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اکتوبر 2024 میں اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی روٹ میں رکاوٹ ڈالنےکے الزام میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا خود پارٹی چلارہی ہے : شیر افضل مروت
عدالت نے دونوں پر جرمانے بھی عائد کیےتھے، جب کہ سرکاری ملازمین کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے اور ان پر حملے کے الگ الگ الزامات میں اضافی سزائیں بھی سنائی گئی تھیں۔عدالت نے تمام سزاؤں کو ایک ساتھ چلانے کا حکم دیا تھا۔

One Comment