پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا خود پارٹی چلارہی ہے : شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے متعلق دعویٰ کرتےہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا خود پارٹی چلارہی ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے غلط بیانی کرتےہیں کہ سوشل میڈیا پر سرگرم ان لوگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،تحریک انصاف نے آج تک بطور جماعت کبھی ان عناصرسے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔
محمود خان اچکزئی کے خلاف PTI میں آوازیں کیوں اٹھنے لگیں؟
شیرافضل مروت نے کہاکہ ان لوگوں کو ایسی شخصیات کی حمایت حاصل ہے جو عمران خان سے فیصلے کرواتی ہیں۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے لوگ چھائے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کو ان لوگوں سے پہلے ہی لا تعلقی کا اظہار کر دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں بطور جماعت سنجیدگی کا فقدان ہے،بیرسٹر گوہر کو عمران خان نے چیئرمین شپ کے علاوہ کچھ نہیں دیا،پارٹی کے تمام فیصلے عمران خان کے نام پر اڈیالہ جیل کے باہر ہوتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا فالورز کی سب سے بڑی تعداد یورپ میں موجود ہے جب کہ پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکا سے آپریٹ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواہش ہےکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں،پارٹی کے اندر سنجیدگی کا فقدان اور سوشل میڈیا کے معاملات پر دوہرا مؤقف اختیار کرنا قابلِ غور ہے۔تحریک انصاف کو چاہیے تھاکہ وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ایسے لوگوں سے بروقت اپنی لاتعلقی واضح کرتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

One Comment