کل کابینہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یاگورنرراج کافیصلہ کرےگی،فیصل کنڈی

گورنرفیصل کریم کنڈی کاکہناہے کہ پی ٹی آئی سے اب مزید بات چیت کا امکان نہیں،کل وفاقی کابینہ فیصلہ کریگی کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانی ہے یا گورنرراج لگے گا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ کسی بھی چیزکا ابھی تک سرکاری طور پرفیصلہ نہیں ہوا، ابھی شاید فیصلہ ہوا ہے لیکن سرکاری طورپرکچھ نہیں ہوا،کل وفاقی کابینہ فیصلہ کرےگی کہ ایمرجنسی لگانی ہے یا گورنرراج یا دونوں لگانے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ  گورنرراج لگا توپورے صوبے میں لگےگا،اگرکچھ علاقوں میں شاید ایمرجنسی لگانی پڑے تو لگانی پڑے، پورے صوبے میں ایمرجنسی یا گورنرراج بھی ہوسکتا ہے،کابینہ کے فیصلے سے پتا لگے گا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ اگر وزیراعلیٰ اپنے لوگوں کا تحفظ نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں،  پی ٹی آئی کے کئی لوگ گرفتارہیں یا فرمائشی گرفتاریاں دے رہے ہیں، پی ٹی آئی والے گفتگو ہی نہیں کرنا چاہتے وہ سیاسی جماعت ہی نہیں،پی ٹی آئی نے انتشارکےبغیرکبھی بات ہی نہیں کی۔

 

Back to top button