آئینی عدالت : سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کے خلاف درخواست غیر مؤثر قرار

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا تقرری کے خلاف رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی درخواست غیرمؤثر قراردیتے ہوئے نمٹا دی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیےکہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کےبعد درخواست پر مزید کارروائی نہیں ہوسکتی،اس وقت سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر نہیں ہیں۔
جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس دیےکہ گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ قانونی معاملات ہیں۔
درخواست گزار شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایاکہ وہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو بھی چیلنج کرناچاہتے ہیں،اس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ ایمرجنسی ختم ہونے اور وزیر اعلیٰ کی بحالی کی صورت میں نئی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔
ایمرجنسی جاری رہی تو خیبرپختونخوا اسمبلی بحال نہیں ہوگی : طارق فضل چوہدری
بعد ازاں عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست غیرمؤثر قرار دے کر نمٹا دی۔
