پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق

 

 

 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے صدارتی فرمان کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت ہونےوالے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پیش کی گئی تحریک کےحق میں 214 ووٹ آئے اور مخالفت میں 56 ووٹ پڑے۔

تحریک کثرت رائے سے منظور کی گئی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کے دوران احتجاج کیا گیا۔

ایمرجنسی جاری رہی تو خیبرپختونخوا اسمبلی بحال نہیں ہوگی : طارق فضل چوہدری

 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔

مشترکہ اجلاس میں سب سے پہلے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے جاں بحق بچوں کےلیے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔

 

Back to top button