عمران خان کی سلاخوں کے پیچھے سے ویڈیو ریکارڈ کرانے کی محسن نقوی کی بات درست ہے : بیرسٹر گوہر

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سینیٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے عمران خان کا سلاخوں کے پیچھے سے ویڈیو ریکارڈ کرانے کے انکشافات کو حقائق پر مبنی قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ وہ اس وقت جیل کے اندر گئے تھے۔ایسا نہیں تھا کہ عمران خان یہ کہہ رہے ہوں کہ تقریر یہاں کرنی ہے یا کسی دوسری جگہ،تاہم اس وقت عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ضرور بات ہوئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان سے بات ہوئی تھی کہ ویڈیو ریکارڈ کرکے بھیجیں۔ عمران خان نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے انہیں رینجرز اہلکاروں کی شہادت سے متعلق آگاہ کیا تھا،جس پر انہوں نے کہاکہ کچھ رینجرز اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں،اس لیے وہ تعزیت کریں گے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق

بیرسٹر گوہر نے مزید بتایاکہ علی امین گنڈاپور اور جیل حکام کی جانب سے ویڈیو ریکارڈ کرنے کا کہا گیا،جس کےبعد عمران خان نے انہیں اپنے پاس بلایا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کانفرنس روم میں موجود نہیں تھے،اس لیے انہوں نے کہاکہ انہیں سیل میں بھیج دیا جائے۔عمران خان سیل میں موجود تھے تو وہاں ویڈیو ریکارڈ کرنے کا ذکر ہوا۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق اڈیالہ جیل میں اس معاملے پر کافی عرصہ پہلے بھی بات ہوچکی ہے۔

 

Back to top button