بلوچستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آپریشن بارہ اور تیرہ اکتوبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا،جس میں سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتےہوئے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے،اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا،علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئینی عدالت : سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کے خلاف درخواست غیر مؤثر قرار
آئی ایس پی آر کےمطابق عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی انسداد دہشت گردی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔
پاکستان میں بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونےوالی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم برقرار ہے۔
