اپوزیشن اتحاد کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظ آئینِ پاکستان نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کےمطابق تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کا سربراہی اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت ہوا،جس میں علامہ راجہ ناصر عباس،اختر مینگل ، بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حسن رضا،سید زین شاہ اور مشتاق احمد خان شریک ہوئے۔
اعلامیے کےمطابق تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان نے حکومت سے ہرقسم کے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عمران خان کی سلاخوں کے پیچھے سے ویڈیو ریکارڈ کرانے کی محسن نقوی کی بات درست ہے : بیرسٹر گوہر
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

One Comment