ڈیرہ اسماعیل خان،سکیورٹی فورسزکاآپریشن،8دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔  آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔  مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد کر لیے گئے۔

 مقامی آبادی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیر مقدم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے. سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button