مولانا فضل الرحمان اب آپ کو ریاست میں نوکری نہیں ملے گی : محسن نقوی

 

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ روز قومی اسمبلی کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مخالف باتیں کرنے کے بعد اب آپ کو ریاست کی نوکری نہیں ملے گی، میں ذاتی طور پر مولانا کی بہت عزت کرتا تھا۔ریاست مخالف باتیں کرنے پر اب میرے دل میں ان کے احترام کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ “پہلے تو انہوں نے مس کوٹ کیا،کہ ہم کوئی دفاعی معاہدہ کرنے ایران گئےہوئے تھے،تو انہیں یہ معلوم ہی نہیں کہ وہ دفاع سے متعلق نہیں تھا اور پھر انہوں (فضل الرحمان) نے مجھے کہاکہ میں گیا ہوا تھا۔تو میں واضح طور پر کہناچاہتا ہوں کہ میں کہیں شوق سے نہیں جاتا،مجھے وزیراعظم نے خصوصی ٹاسک دیا ہوا ہے،یہ موجودہ جنگ کے معاملات جو چل رہےہیں اس پر وزیراعظم نے مجھے کچھ چیزیں سپرد کی ہوئی ہیں۔”

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کافی ہفتوں سے تنقید کررہے تھے، مولانا فضل الرحمان نے ریاست کےخلاف کافی غلاظت والی باتیں کیں، ان کےلیے ریاست اس وقت تک ماں ہوتی ہےجب تک اسے نچوڑتے رہیں، جب فائدے لےلیں تو پھر ریاست پر تھوک دیں،آپ کو زیب دیتا ہے تھوکنا ؟

تحریک انصاف کے موسمی پرندے نئی اڑانیں بھرنے کو تیار

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ یہی کہتے تھےکہ گورنر راج لگاکر ان سے ہماری جان چھڑوائیں، میں آپ کو یہ ثابت کروں گا، اب آپ کو ریاست سے نوکری نہیں ملےگی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ تنقید کرنےوالوں کو جواب بھی سننا چاہیے اور ریاستی اداروں سے متعلق گفتگو کرتےہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 

Back to top button