مولانافضل الرحمان نےوزیراعظم کوپی ٹی آئی سے مذاکرات کامشورہ دیدیا

جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف کو تحریک انصاف کے ساتھ ایک بار پھر مذاکرات کرنےکامشورہ دیدیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اور جےیوآئی کےسربراہ مولانافضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی آگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے آگاہ کیاگیا۔
جے یو آئی کے وفد میں مولانا لطف الرحمان، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سنیٹر مولانا عطاء الحق درویش شامل تھے۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات وزیر اعظم کی دعوت پر ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ،مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
