سہیل آفریدی نیب کے ریڈار پر آگئے

 

 

 

خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حکومت ختم ہونے اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد نیب بھی حرکت میں آگیا۔

نیب ذرائع کےمطابق غیرفعال وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نیب کے ریڈار پر آگئے ہیں، جب کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،سابق وزرا فضل حکیم اور ڈاکٹر امجد کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیاگیا ہے۔

ذرائع کےمطابق نیب خیبرپختونخوا نے سہیل آفریدی کے دور حکومت کے دوران مختلف منصوبوں کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

نیب نے سہیل آفریدی کےدور حکومت میں جتنےبھی ترقیاتی کام ہوئےہیں، ان کا سول اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے حلقوں کی حدبندی تبدیل نہیں ہوئی :الیکشن کمیشن

قومی احتساب بیورو نے کہا ہےکہ سہیل آفریدی کےدور حکومت میں کتنی سڑکیں بنی،کس کس کو ٹھیکے دیےگئے،سب ریکارڈ فراہم کیاجائے۔

نیب ذرائع کےمطابق سول اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ،محکمہ ریونیو،رجسٹرار ڈی ایچ اے،پی ڈی اے و دیگر متعلقہ اداروں کو ریکارڈ جمع کرنے کےنوٹسز جاری کیےگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ اثاثوں کی چھان بین کےبعد تینوں رہنماؤں کو انکوائری کےلیے نوٹسز جاری کیےجائیں گے۔اس دوران پی ٹی آئی کے دور میں غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔

 

Back to top button