یوکرین تنازع کے حل کیلئے چین کی تجاویز قابل احترام ہیں،پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین تنازع کے حل کیلئے چین کی تجاویز قابل احترام ہیں۔

گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ روس کے اہم دورے پر ماسکو پہنچے،انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے 4 گھنٹے طویل غیر رسمی ملاقات کی۔

 چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات رہنے چاہییں۔

دوسری جانب  روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے حل کے لیے چین کی تجاویز قابل احترام ہیں، روس امن بات چیت کے لیے ہمیشہ سے تیار ہے۔

علاوہ ازیں روسی صدر نے کہا  کہ وہ چینی صدر کے ماسکو کے دورے کے دوران  یوکرین کے شدید بحران کو حل کرنے کے لیے شی جن پنگ کے 12 نکاتی منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ چین نے گزشتہ ماہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ جاری کیا تھا ، چین کی امن تجاویز میں روس یوکرین امن بات چیت،علاقائی سالمیت کا احترام اور جنگ بندی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے  چین کی پیش کردہ روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ کوئی بھی منصوبہ جو غیر منصفانہ نتائج دے،تعمیری سفارت کاری نہیں ،یہ بات شکوک پیدا کرتی ہے کہ چین یوکرین کی خود مختاری،علاقائی سالمیت کا تحفظ کر رہا  ہے۔

آئی ایم ایف نے سری لنکا کیلئے قرض کی منظوری دیدی

 

Related Articles

Back to top button