دنیا کی مہنگی ترین حویلی30کروڑ ڈالر میں فروخت

لندن کے مضافات میں 30کروڑ روپے کی حویلی فروخت ہوئی جو پاکستانی روپوں میں 84ارب 90کروڑ روپے کے لگ بھگ بنتے ہیں۔

حویلی 29000 مربع فٹ پر محیط اس کا نام  ’دی ہوم‘ ہے جو حقیقت میں 205 سال پرانا ہے اور اسے ’ریجنٹ پارک کا وائٹ ہاؤس‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں 40 بیڈروم، 8 گیراج، ایک ٹینس کورٹ، ایک سونا باتھ، لائبریری اور بہت بڑا ڈائننگ ہال ہے۔

حویلی کو 1818 میں جارجیا کے ایک شخص جیمز برٹن نے تعمیر کیا تھا اور اس کے بعد مالکان تبدیل ہوتے رہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پہلے یہ سعودی شاہی خاندان کی ملکیت تھا جس کے بعد یہ بریڈفورڈ کے مشہور برٹن خاندان کی ملکیت میں چلا گیا اور بریڈ فورڈ کالج کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد 1980 تک دی ہوم کے مالکان بدلتے رہے۔ اس دوران اس تاریخی حویلی (مینشن) کی قیمت بڑھتی رہی جو اب 85 ارب تک جا پہنچی ہے۔

 جریدے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے مہنگا مینشن ہے۔

اٹلی میں روم ویلا اس سے بھی مہنگا ہے جس کی قیمت 54 کروڑ ڈالر ہے لیکن وہاں لگی تاریخی پینٹنگ کی وجہ سے اس کی زائد قیمت ہے۔

Back to top button