بیٹیوں کی تحویل کیلئے باپ نے جنس تبدل کر والی

ایکواڈور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں ایک شخص نے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا کے عورت بن گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق بچوں کی خاطر مرد سے عورت بننے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کیلئے اپنی جنس تبدیل کروا لی۔
رپورٹس کے مطابق شہری کی سابقہ اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں جن کی تحویل کیلئے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہا ہے، مگر ایکواڈور کا قانون بچوں کی تحویل کے معاملے پر باپ کے مقابلے میں ماں کو ترجیح دیتا ہے، اسی لیے رینی سلیناس نے اپنی مرد سے عورت بننے کا مشکل فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کے شہری رینی سلیناس کا کہنا ہے کہ یہ صرف اپنی بیٹیوں سے محبت کا امتحان ہے، جن حالات سے میں گزر رہا ہوں انہیں حالات سے دیگر کئی باپ بھی گزر چکے ہوں گے یا گزر رہے ہوں گے، میں ان میں بھی اس حوالے شعور بیدار ہونے کی امید کرتا ہوں۔
