بلند ترین مقام سے سکیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم

بلند ترین فضائی مقام سے سکیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے، کیلیفورنیا میں نوجوان نے جہاز سے 9 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنڈ کرتپ دکھا کر گنیز بک میں نام شامل کیا۔

کیلیفورنیا کی 29 رہائشی لیٹیشیا بوفونی سی 130 طیارے کی مدد سے 9022 فِٹ کی بلندی پر پہنچ کر پیراشوٹ باندھا اور جہاز کے پچھلے خارجی راستے پر نصب باہر نکلتے پائپ پر فِیبل گرنڈ کرتب دِکھا کر چھلانگ لگا دی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے لیٹیشیا کے بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کا کرتب دِکھانے کے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے لیٹیشیا بوفونی ایکس گیمز میں خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ اسکیٹ بورڈ اسٹریٹ گولڈ میڈلز (5) جیتنے، ایکس گیمز سمر خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے (12) اور ہوائی جہاز میں سب سے بڑا اسکیٹ پارک بنانے اور اڑانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتی ہیں۔

افغانیوں کے قتل عام میں ملوث برطانوی فوجیوں کیخلاف تحقیقات شروع

Related Articles

Back to top button