اے این ایف کا آپریشن،9کارروائیوں میں 338 کلو منشیات برآمد

اے این ایف کی ملک بھر میں کریک ڈاؤن،9کارروائیوں میں 338کلوگرام منشیات برآمد،7ملزم بھی پکڑے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر سے 4.4 کلوگرام چرس،لاہور ایئرپورٹ کارگو آفس میں پارسل سے 3 کلوگرام کوکین،شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 14 کلوگرام چرس،کوسٹل ہائی وے پر گوادر کے قریب سے 4.8 کلوگرام ویڈ برآمد، ملزم گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق نسیم نگر چوک حیدرآباد کے قریب ملزم سے 4 کلوگرام چرس،اختر کالونی کراچی میں ملزم سے 8 کلوگرام چرس، اسلام آباد میں ملزم سے 130 گرام ہیروئن،سوہاوہ جہلم کے قریب ملزم سے 150 گرام چرس اور 160 گرام افیون ،کوئٹہ میں کوریئر آفس میں پارسل سے 5.5 عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
