پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کابرطانیہ پہنچنے پرشاندار استقبال

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا برطانیہ پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل نے پرتپاک استقبال کیا۔

ویمن کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ میں 3ٹی 20اور 3ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

 ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔خواتین کرکٹ ٹیم کیلیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

Back to top button