چودھری پرویز الٰہی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نےقیصرہ الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے   پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کاحکم دیدیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ 15روز میں پرویز الٰہی کو ہاؤ س اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرے ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الہی کی 78 سال عمر ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پرویز الٰہی کو انکی مرضی کے مطابق طبی سہولیات فراہم کیا جائے۔

Back to top button