پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے گرین سگنل،8وزارتیں ملیں گی

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پروفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے گرین سگنل دیدیا۔8وزارتیں ملنے کاامکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے وقت پیپلزپارٹی نے کابینہ میں شمولیت کے بجائے آئینی عہدوں پرتعیناتیوں کو ترجیح دی تھی۔جس پر آصف زرداری کو صدر مملکت بنایاگیا۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کی گورنر شپ بھی پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی۔
کابینہ میں شمولیت کیلئے پیشرفت وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے مابین چند روز قبل ہونیوالی ملاقات میں سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا قلمدان ملنے کا امکان ہے ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو ملے گی ۔روبینہ خالد چیئرپرسن ہوں گی۔
پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے حتمی فیصلہ سی ای سی سے منظوری کے بعد کرے گی ۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے کابینہ میں شمولیت کیلئے مسلم لیگ ن سے بجٹ تک کا وقت بھی مانگ لیا۔
