سعودی ولی عہد کادورہ پاکستان متوقع،معاہدوں پردستخط ہوں گے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع،اربوں ڈالر کے معاہدوں پردستخط ہوں گے۔۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے سفارتی اور اعلی حکومتی حکام دورے کی حتمی تاریخ پر مشاورت کررہے ہیں۔ سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد کا دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف دورے کے حوالے سے تمام انتظامی امور کی خود نگرانی کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے 2019 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
