ویمنز ایمرجنگ ٹرافی،پاکستان نےتھائی لینڈ کو 24 رنز سے شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر کی ناقابل شکست نصف سینچری اور تسمیہ رباب کی 4 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں تھائی لینڈ کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

عجمان میں کھیلے گئے ایونٹ کے7تویں میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرز صدف شمس اور شوال ذوالفقار نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 63 رنز کی شراکت قائم کی۔ صدف شمس 32 گیندوں پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

شوال ذوالفقار نے کپتان منیبہ علی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 30 رنز جوڑے، وہ 35 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹیں، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والی عائشہ ظفر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ عائشہ نے کپتان منیبہ علی کے ساتھ تیسری وکٹ پر 87 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ منیبہ علی 27 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

تھائی لینڈ کی جانب سے اوننیچا کامچومفو اور سلیپورن لاؤمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button