پی پی 161میں دوبارہ گنتی کاحکم غیرقانونی قرار

لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن   کی جانب سے پی پی 161میں دوبارہ گنتی کانوٹس غیرقانونی قرار دیدیا۔

 جسٹس شاہد کریم نے فرخ جاوید مون کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ   مسلم لیگ ن کے ناکام امیدوار عمر سہیل ضیاء بٹ نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔ الیکشن کمیشن نے ناکام امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا نوٹس جاری کر دیا ۔ انتحابی نتائج میں آزاد امیدوار 18 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے ۔ انتحابات کے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔

Back to top button