لاہور میں چینی خاتون سے کروڑوں روپے کا فراڈ

لاہور میں چائنیز خاتون لیو میکسیکا سے کاروبار کے نام پر دو افراد نے ایک کروڑ 80لاکھ روپے کا فراڈ کر دیا۔
چینی خاتون ڈاکٹر عثمان انور کے پاس درخواست لیکر آئی جی آفس گئی لیکن ملاقات نہ ہوسکی۔
چینی خاتون کاکہنا تھا کہ لاہور اے آئی جی نے درخواست ایس ایس پی آپریشنز کے نام مارک کی کئی روز گزر جانے باوجود عمل درآمد نہ ہوسکا ۔ہال روڈ کے فیصل اور وحید نے ایک کروڑ 80لاکھ کے موبائل ۔ایل ڈی ڈیز منگوائیں ۔ جنوری 2024کو رقم ادا کرنے کا کہا اب دھمکیاں دے رہے ہیں۔8روز گزر جانے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ھو سکی پولیس دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہوں ۔
چائنیز خاتون لیو میکسیکا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔
