وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری قسط جاری ہونے پر اظہار اطمینان

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے آج جاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا ۔2016 میں  میرے قائد نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ ایس بی اے دوسر ا پروگرام ہے جو مکمل ہورہا ہے ۔16ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔

شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت سامنے آرہے ہیں ۔اللہ تعالی نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے، پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے ۔

Back to top button