گندم پالیسی پر ٹک ٹاکر حکومت فیل ہوچکی ہے

اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کاکہنا ہے کہ گندم پالیسی پر ٹک ٹاکر حکومت فیل ہوچکی ہے۔
ملک احمد بھچر کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ حکومت نے اب تک کوئی پالیسی نہیں دی کسان کی گندم رل گئی ہے معاشی بدحالی کاشکار ہے۔فارم 47کی ٹک ٹاکر حکومت نے ٹک ٹاک پر ہی زور لگا رکھا ہے۔پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈرز کے علاوہ کسانوں کو پکڑ رہے ہیں۔ایک کسان کی گندم باہر پڑی اور پولیس ان کے گھروں میں گھس رہی ہے جس کی مزمت کرتے ہیں۔ کے پی پنجاب سے گندم خرید سکتے ہیں جس کا عوامی حکومت امین گنڈا پور نے اعلان کیا۔وزیراعظم نے ایک اور جھوٹ بول کر باہر گئے کہ اٹھارہ لاکھ گندم پاسکو خریدے گی ۔
اپوزیشن لیڈرکاکہنا تھا کہ پاسکو کا دائرہ کار پنجاب میں بڑھائیں کے پی حکومت کو اجازت گندم خریدنے کا اختیار دے تب ساٹھ فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔ پہلی بار چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈیرہ غازی خان پریس کلب میں کسانوں کو پکڑ لیا۔
