اداکارہ امر خان شادی کیلئے رنبیر کپور جیسا لڑکا ڈھونڈنے لگیں

معروف بھارتی اداکارہ امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ رنبیر کپور جیسے لڑکے سے شادی کریں، امر خان نے حال ہی میں نامور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دانش نواز، یاسر نواز اور میزبان ندا یاسر کے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ گفتگو کے دوران دانش نواز نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ وہ کس طرح کے لڑکے سے شادی کریں گی اور اس میں کیا خوبی ہونی چاہئے؟ کیا وہ کسی ڈائریکٹر یا رائٹر سے شادی کریں گی؟ جس پر امر خان نے کہا کہ وہ اپنی فیلڈ کے کسی لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں کیونکہ پھر حالات سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے، اداکارہ نے کہا کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں، دانش نواز نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ پھر وہ کس طرح کے لڑکے کی خواہش کرتی ہیں وہ ویسا ہی لڑکا ان کے لیے ڈھونڈیں گے جس پر امر خان نے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسے لڑکے کی تلاش ہے اور وہ ایسے ہی لڑکے سے شادی کریں گی جس پر ندا یاسر نے سوال پوچھا کہ کیا وہ فلم ’انیمل‘ جیسے رنبیر کپور کی بات کر رہی ہیں؟ امر خان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں رنبیر کپور انہیں بالکل اچھا نہیں لگا، وہ ویسا رنبیر کپور نہیں چاہتیں بلکہ راک اسٹار والا رنبیر کپور چاہتی ہیں، بعدازاں جب دانش نواز اور ندا یاسر نے مزید سوالات کیے تو امر خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رنبیر کپور جیسی شکل اور دانش نواز جیسی فطرت والے انسان کی تلاش ہے جس سے وہ شادی کرسکیں۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد والدہ سے براہ راست اداکاری کی اجازت نہیں مانگی بلکہ فلمیں بنانے کی اجازت مانگی لیکن انہیں اداکاری کا شوق تھا، اس لیے انہیں علم تھا کہ فلم میکنگ کے بہانے وہ اداکاری کی فیلڈ میں بھی آ جائیں گی۔امر خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور انہیں بہت پسند ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ہمراہ بھی کام کریں، پاکستانی اداکاروں میں انہوں نے فواد خان کو بہترین اور پسندیدہ اداکار قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے ہمراہ بھی کام کرنا چاہتی ہیں، اپنے آنے والے ایک ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اسکرین پر وہ ایک عام خاتون رپورٹر سے چینل کی مالک بن جانے کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

Back to top button