صدر مملکت نے عمران خان کو نئے آرمی چیف پر تنقید سے خبردار کر دیا

صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نئے آرمی چیف پر تنقید کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا ٹیم کو اس سے اجتناب کرنے کی ہدایات کی تجویز پیش کی ۔

ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی خبر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر علوی نے عمران خان کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ پارٹی رہنماؤں اورسوشل میڈیا ٹیم کو نئے آرمی چیف اور فوج پر تنقید سے روکیں، فوج کی عزت اس کی ریڈ لائن ہے اسے پار نہ کیا جائے۔

ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیرتسلی بخش قرار، مقدمہ درج کرنے کا حکم

پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کے بعد ’پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی’ کے نام سے واٹس ایپ گروپ میں عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا، نئے آرمی چیف پر کسی بھی فورم پر کوئی تنقید نہ کی جائے اور اس بات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی فوجی اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف پر تنقید نہیں ہوگی، ادارے کے ساتھ لڑائی نہیں کی جا سکتی۔

Related Articles

Back to top button