فیض حمید کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس

نیب نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کر دیا۔دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق نیب کو بھیجے گئے ریفرنس پر بیورو نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور شکایت واپس کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چند ہفتے قبل نیب کے راولپنڈی آفس کو ایک فائل موصول ہوئی جس میں فیض حمید کے انکم ٹیکس کا ریکارڈ اور دو صفحات پر مشتمل ایک شکایت نامہ موجود تھا، شکایت نامے پر چکوال سے تعلق رکھنے والے چند نامعلوم افراد کے دستخط تھے، شکایت نامے میں درخواست کی گئی تھی کہ فیض حمید کے خلاف انکوائری کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب نے فائل کا جائزہ لینے اور حکام سے مشاورت کے بعد شکایت واپس کر دی کہ متعلقہ حکام کے توسط سے بیورو کو باضابطہ درخواست کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ کی تعیناتی کے بعد توقع ہےکہ معاملہ نیب کو واپس بھیجا جائے گا۔

ریاست دہشتگردی مخالف متفقہ پالیسی کیوں نہیں بنا پاتی؟

Back to top button