روزانہ 16لاکھ افرادکا بیمار ہونا باعث تشویش قرار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں تحفظِ خوراک کے معیارات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا، یہ تمام شراکت داروں کی مشترکہ ذمہ داری ہےکہ وہ خوراک کے احتیاط کے ساتھ استعمال کو فروغ دینے کردار ادا کریں۔
تحفظِ خوراک کے عالمی دن 7 جون 2023 کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن تحفظِ خوارک کے معیارات کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے منایا جارہا ہے۔
غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ اوسطاً 16 لاکھ افراد کا بیمار ہونا اور خوراک سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے روزانہ 5 سال سے کم عمر کے اوسطاً 340 بچوں کا موت کے منہ میں چلے جانا باعثِ تشویش ہے۔ اس صورت حال سے بچاؤ ممکن ہے، ہم معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا کر، مضرِصحت خوراک ختم کر کے اور خوراک سے متعلق خطرات کو کم کر کے
کرپشن کا الزام،عثمان بزدار سمیت 8 اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج
لاکھوں جانیں بچا سکتے ہیں
