توہین عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر (شالیمار) اسلام آباد عبداللہ خان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ان کے وکیل راجا رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو حکم دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران امن و امان کا مسئلہ پیدا نہ کریں، پولیس نے اِس عدالتی حکم کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے تاہم اس حکم کی تعمیل نہیں کی گئی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا جس سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 17 مارچ کے حکم نامے کی تعمیل نہیں کی اس لیے انہیں طلب کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

بعدازاں عدالت نے امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی سے معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔

رمضان کاچانددیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

Related Articles

Back to top button