عمران خان نے ڈاکٹر رضوان تاج کو بھی ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کے بعد ڈاکٹر رضوان تاج کو بھی دس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹ پروفیسرڈاکٹر رضوان تاج کو بھی 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس عمران خان کے وکیل بیرسٹرمحمد احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ نے بھجوایا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج عمران خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف کی نیب حراست کے دوران میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پرعمران خان نے وفاقی وزیرِصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا،نوٹس میں کہا گیا ہےکہ عبدالقادر پٹیل 15روزمیں اپنے الزامات واپس لیں اورچیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10ارب بطور ہرجانہ ادا کریں،ہرجانہ شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی توقانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

خیال رہے کہ 26 مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادرپٹیل نےکہا کہ عمران خان کوگرفتار ہونے کے بعد اسپتال لے جایاگیا،جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا،ان کایورین کا سیمپل بھی لیاگیا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کےاستعمال کی علامات پائی گئی ہیں،ابتدائی رپورٹ کےبعد شراب اورکوکین کا استعمال کیاگیا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اور کوکین کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے،میڈیکل رپورٹ عمران خان کوذہنی طور پر غیرمستحکم قرار دیتی ہے،رپورٹ بتارہی ہےعمران خان کی حرکات وسکنات درست آدمی کی نہیں۔

ججز کے کنڈکٹ اور ریفرنس پر خصوصی کمیٹی نے بریفنگ طلب کرلی

Back to top button