وزیر مملکت کا پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

وزیر مملکت مصدق نے روپے پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں تیل مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا ہے، حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو مسائل کا سامنا ہے، استحکام سے متعلق معاملات پر جن لوگوں کے پاس اتھارٹیز ہیں انہیں بھی غور کرنا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ روپے پر دباؤ بڑھتا رہا تو آئندہ تیل مہنگا ہوسکتا ہے، روس سے تیل کی درآمد پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ عدم استحکام کی وجہ سے ہوا ہے، موجود غیریقینی صورتحال میں ملک چلانا بہت بڑی بات ہے۔

مصدق ملک نے سوال کیا کہ اسحاق ڈار سے پہلے کس کس کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے؟ ڈار سے پہلے جن لوگوں کے پاس اختیار ہے ان کو بھی غور کرنا چاہیے ، کبھی لگتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوگئی کبھی لگتا ہے کہ بحال ہوگئی ، کبھی لگتا ہے کہ استعفے منظور ہوگئے کبھی کہا جاتا ہے مستعفی نہیں ہوئے۔

ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہو کر 278 روپے کا ہوگیا

Related Articles

Back to top button