لوئرکوہستان میں آتشزدگی،چھت گرنے سے 10افرادجاں بحق

لوئر کوہستان میں آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی، 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، 13 کو بچالیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں گھر میں خوفناک آگ لگی، جس کے بعد مکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ملبے سے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق واقعہ رات میں پیش آیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے

میں اب بھی ایک شخص کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فوج کے باغی ایجنٹ کو قابو کرنا لازمی کیوں ہو گیا؟

Related Articles

Back to top button