پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارت نے غلطی تسلیم کر لی

بھارت نے پاکستان پر میزائل حملہ کرنے کو تکنیکی خراب قرار دے دیا، بھارتی وزارت دفاع نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر غلطی سے میزائل داغا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا، بھارتی حکومت نے کے مطابق 9 مارچ کو معمولات کی دیکھ بھال میں حادثاتی طور پر میزائل فائر ہوا۔
پاک فوج کی جنرل فیض کو نوٹس جاری کرنے کی تردید
بھارتی حکومت نے اس سنگین غلطی کا سخت نوٹس بھی لیا اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا، معلومات ملی ہیں کہ میزائل پاکستانی حدود میں گرا، اس واقعے پر گہرا افسوس ہے، اور اطمینان ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی میزائل فلائٹ روٹ پر آیا تھا، جس سے بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا تھا، بھارتی حکومت کی جانب سے ایک نہایت سنگین غلطی کے اعتراف کے بعد اس تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے کہ بھارت کا ناکارہ میزائل سسٹم خطے کے لیے خطرہ ہے۔