قائد مسلم لیگ (ن)نوازشریف 5 روزہ دورے پرچین پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 5روزہ نجی دورے پر چین پہنچ گئے۔
نواز شریف ایک چینی کمپنی کی ایئرلائنز کے زریعے لاہور سے چین روانہ ہوئے تھے جہاں وہ چینی صدر سمیت دیگر حکومتی اور چین کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
قائد (ن) لیگ چین میں اپنا چیک اپ کرائیں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شریف چین میں قیام کے دوران مختلف سرکاری شخصیات سے سی پیک منصوبے سمیت مالیاتی اداروں کے کرتا دھرتا سے مالی معا ملات پر بات چیت کریں گے جبکہ ان کی وطن واپسی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی چین کا دورہ کریں گی۔
