پاکستان کو معاشی کیساتھ سکیورٹی چیلنجزکاسامناہے

چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کاکہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی کیساتھ سکیورٹی چیلنجزکا بھی سامناہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا لیڈرز ان اسلام آباد سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ غزہ میں جنگ بندی عالمی ترجیح ہونی چاہیے۔پاکستان کو سیکیورٹی چننلنجز کا سامنا ہے۔غزہ میں جنگ بندی عالمی ترجیح ہونی چاہیے۔موسمیاتی تغیرات کا بھی چیلنج ہے۔مہنگائی بلند سطح پر ہے۔۔غربت کا خاتمہ بھی ترجیح ہونی چاہیے۔معاشی معاملات پر مذاکرے ہونا بہت خوش آئند ہے۔

یوسف رضاگیلانی کاکہنا تھاکہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سا منا ہے۔ہمیں سکیورٹی  کے مسائل بھی درپیش ہے۔سکیورٹی کے مسائل ناصرف اندرونی ہیں بلکہ بیرونی بھی ہیں۔خودکش دھماکوں، قتل، اغواء اور فون سنیچنگ کی وارداتیں ہمارے ملک میں ایک مسئلہ رہی ہیں۔غزہ میں جنگ کا خاتمہ دنیا کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ملک میں فروری 2024 کے الیکشن کے بعد وہ سیاسی استحکام نہیں آسکا جس کی توقع کی جارہی تھی۔

Back to top button