بیرسٹرگوہرکابشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت پرتشویش کااظہار

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔
بیرسٹرگوہر خان کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت بے حد تشویشناک اور نہایت سنجیدگی کی متقاضی ہے۔رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا۔ہمیں رات گئےایمبولینس کی بنی گالہ آمد کے حوالے سے اطلاع تک نہ دی گئی۔ تمام تر کوششوں کے باوجود معلومات کی فراہمی سےگریز کرکے بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ہم حکامِ بالا کو متنبّہ کرتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمہ آپ پر عائد ہوتی ہے۔
بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ حکام بالا بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمہ داری سرانجام دینےمیں اب تک مکمل طور پر ناکام ہیں۔
