وزیراعظم شہبازشریف کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التواکانوٹس

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور انکے ساتھ متعلقہ تمام افسران معطل، انکوائری کا حکم دیدیا۔
وزیرِ اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا ۔ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیسسز زیر سماعت ہیں۔وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی۔
حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہے۔اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کرونگا۔ عوام سے کئے گئے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔
