مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سےپوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) جانب سے جاری کیے گئے عید کے خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے تمام شہداء اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔
جاری بیان میں عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے شہدا اور غازیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے پیغام میں عسکری قیادت کی جانب سے آج کے دن قوم کے لیے دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے۔
