جلاؤ گھیراؤ کیس،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤسمیت دیگرمقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورشاہ محمودقریشی کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نےعبوری ضمانت میں پیشی ہوکرحاضری مکمل کروائی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں7جولائی تک توسیع کردی،انکے خلاف تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔
