شہباز شریف، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، علیم خان کا مل کر حکومت بنانے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر بڑے رہنمائوں نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے گھر بڑی بیٹھک کے دوران مل کر حکومت کا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ملک کو درپیش چیلنجز سے باہر نکالیں گے اور مل کر حکومت بنائیں گے، اس موقع پر ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی بقا کے لیے اقدامات کریں گے، سب مل کر جمہوریت کو مضبوط کریں گے، اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے، غریب مہنگائی کے بوجھ تلے بری طرح پسہ ہوا ہے، ہم سب کو اپنی ذات سے باہر نکل کر قوم کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، اس موقع پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں چودھری شجاعت حسین کا مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے مدعو کیا، ہم سب اس لیے یہاں پر اکٹھے ہوئے ہیں کہ قوم کو بتا سکیں کہ سب ایک ہیں، انھوں نے کہا کہ اب ہماری جنگ اس ملک کے چیلنجز کے خلاف ہے، ملک کی اکانومی کو پائوں پر کھڑا کرنا بڑا چیلنج ہے،

شہبازشریف وزیراعظم،مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدےکیلئے نامزد

اپنے اختلافات ختم کر کے قوم کو آگے لے کر جانا ہے۔

Related Articles

Back to top button