شیخ رشید کیخلاف 10مقدمات درج ہیں،حکومت نے رپورٹ جمع کراد ی

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی مقدمات کی تفصیل دینے کی درخواست  پرسماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت نے شیخ رشید سے متعلق10مقدمات کی رپورٹ جمع کرادی ۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینڈچ میں جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس چودھری عبدالعزیزنےریمارکس دیئے کہ عدالت مقدمات کی تفتیش میں مداخلت نہیں کرےگی۔

عدالت نے وکیل سےاستفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہم مقدمات کی تفتیش بھی کریں؟

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق نے کہا مقدمات کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے عدالت اس کی جانچ پڑتال کرے۔شیخ رشید کو 6ماہ بعد 9مئی کے مقدمات میں کیسے نامزد کیاگیا؟

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ مقدمات کی رپورٹ آگئی ،کاپی آپ کو فراہم

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن   کرانے کےحکم کیخلاف درخواست لارجربینچ کو ارسال  

کردی گئی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 1ہفتے تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button