تحصیل ناظم حویلیاں سمیت 6 افراد فائرنگ سے قتل

ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد نے گھات لگا کر گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ناظم حویلیاں سمیت 6 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ڈی پی او عمر طفیل کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے، گاڑی مکمل جل گئی، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
عمر طفیل کے مطابق گاڑی میں موجود ڈیڈ باڈیز جل گئی ہیں، عاطف منصف خان کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔