اداکارہ عائشہ عمر نے مداحوں کے دل کیسے جیتے؟

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ پر نامناسب کمنٹ کرنے والے شخص کو کھری کھری سنا دیں، انسٹاگرام پر ایک مداح نے اداکارہ کو حاملہ قرار دیا اور کہا کہ بہت جلد ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں ایک شخص نے ان کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹ کیا تھا، ایک شخص نے اداکارہ کی ہسپتال کے بستر کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹ کیا کہ عائشہ عمر حاملہ ہیں اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، اداکارہ نے اس شخص کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ خود پھر سے پیدا ہو رہی ہیں، اداکارہ کے جواب کی مداحوں نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ نامناسب کمنٹس کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہئے کہ عورت کے بیمار ہونے پر فضول باتیں نہ کی جائیں، خیال رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ ماہ 16 مارچ کو انسٹا گرام پر اپنے کالربون کی سرجری کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا تھا۔ اداکارہ کے جواب کی مداحوں نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ نامناسب کمنٹس کرنے والے افراد کو یہ سمجھنا چاہئے کہ عورت کے بیمار ہونے پر فضول باتیں نہ کی جائیں۔خیال رہے کہ عائشہ عمر نے گزشتہ ماہ 16 مارچ کو انسٹاگرام پر اپنے کالربون کی سرجری کے بعد ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر دیکھا جا سکتا تھا، اس سے قبل عائشہ عمر نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بننے والی فلم میں کلیدی کرادار ادا کیا ہے جس کی پروموشن میں شریک رہی ہیں، عاشہ کا کہنا تھا کہ عموماً عالمی سطح پر فلموں میں پاکستان کا منفی چہرہ دکھایا جاتا ہے اس لیے وہ دعا کرتی ہیں کہ ’دنیا میں جو غلط دکھایا جاتا ہے، ہم اسے ٹھیک کر سکیں اور اپنا بیانیہ سامنے لاسکیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

Back to top button