ثانیہ مرزا کا ٹینس کے بعد سیاست میں انٹری کا فیصلہ

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد سیاست میں انٹری کا فیصلہ کیا ہے، بہت جلد مداحوں کو وہ نئے روپ میں دکھائی دیں گی، سابق ٹینس سٹار نے کھیل اور میڈیا میں اپنا سکہ جمانے کے بعد دوبارہ فیلڈ میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے، لیکن اس بار وہ سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، کانگریس پارٹی نے ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریسی رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کر دیا ہے، جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ وہ ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں، ثانیہ مرزا آئندہ لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہو رہی ہیں، کانگریس پارٹی ثانیہ مرزا کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مد مقابل انتخابی دنگل میں اتارنے پر غور کر رہی ہے۔ رواں برس جنوری میں ثانیہ مرزا اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی باقاعدہ تصدیق ہوئی تھی، دونوں میں علیحدگی کی خبریں طلاق سے ایک سال قبل شروع ہو چکی تھیں لیکن دونوں اسٹارز نے ایک ٹیلی ویژن شو میں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔واضح رہے کہ شعیب ملک کی انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’’ازان‘‘ ہے، شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد جنوری 2024 میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرنے کا اعلان کیا تھا، ثانیہ مراز کی جانب سے شعیب ملک پر دوسری خواتین سے تعلقات میں رہنے کے حوالے سے الزامات تھے جبکہ ثانیہ مرزا کے والد بھی اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کر چکے تھے، اداکار ثنا جاوید کی اس سے قبل گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی ہوئی تھی، دونوں سلیبرٹیز نے دوسری شادی رچائی ہے۔
