پرینیتی نے ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کیلئے بھاری قیمت کیوں چکائی؟

معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ کیلئے اپنے وزن کو 20 کلو تک بڑھانا پڑا تھا حالانکہ اس سے قبل دو سال تک وہ سخت ٹریننگ کے بعد اپنے جسم کو شیپ میں لانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، وہ اس فلم میں کام کر کے بے حد خوش ہیں، جبکہ مداح بھی فلم میں اداکارہ کی پرفارمنس کو خوب سراہا رہے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ اس فلم کے لیے انہیں 16 کلو وزن بڑھانا پڑا تھا، میں اس فلم کے لیے ڈائریکٹر امتیاز علی سے جب ملنے گئی تو اس وقت میں بالکل فٹ، اسمارٹ اور ایک بہترین شیپ میں تھی، میں اس فلم کے لیے بہت پرجوش تھی، اسی لیے ڈائریکٹر امتیاز علی نے انہیں اس فلم میں کام کرنے کی آفر کی تاہم انہوں نے کہا کہ تم فلم کے کردار ’امر جوت کور‘ جیسی نہیں لگتی، ڈائریکٹر امتیاز نے انہیں فلم میں کام کے لیے تقریباً 20 کلو گرام وزن بڑھانے کا کہا۔پرینیتی کا کہنا تھا میں نے 2 سال کی محنت سے اپنا وزن اور اپنی شیپ کو پرفیکٹ بنایا تھا لیکن اس فلم میں کام کرنے کی اس قدر خواہش تھی کہ میں 2 سال کی محنت کو ایک منٹ میں بھول گئی اور تقریباً 16 کلو وزن بڑھانے میں کامیاب ہوگئی۔وزن بڑھانے کے لیے وہ خوب کھاتی تھیں اور کھانے کے بعد سوجاتی تھی، وزن بڑھانے کیلئے انہوں نے چاول اور زیادہ روٹیاں کھانا شروع کر دیں، روز روز پیزا کھانا اور مزے کرنا بھی آسان بات نہیں۔پرینیتی نے بتایا کہ انہیں 16 کلو وزن بڑھانے میں 6 ماہ لگے، اس سارے عمل کے دوران ان کی نیند متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ان کا موڈ بھی خراب رہنے لگا، 6 ماہ تک انہوں نے کوئی ورزش نہیں کی بلکہ وزن بڑھانے کے لیے کولڈ ڈرنکس اور ملک شیک بھی پیا، مجھے یہ سب کرنا تھا کیونکہ مجھے امر جوت کور جیسا نظر آنا تھا، میں اس کردار کے لیے 10 سال سے انتظار کر رہی تھی۔ اس دوران ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی گئیں کہ وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پرینیتی کو برانڈز اور ایونٹس نہیں مل رہے حتیٰ کہ لوگوں نے یہاں تک کہنا شروع کر دیا کہ میں حاملہ ہوگئی ہوں لیکن میں یہ سب سن کر یہی کہتی تھی، ’تم لوگ کبھی نہیں سمجھو گے۔پرینیتی نے انکشاف کیا کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک ان کا وزن کم نہیں ہوا، وزن کم کرنا بھی ایک مشکل کام ہے لیکن لوگ ابھی بھی میرے اور میری لُکس کے بارے میں عجیب عجیب باتیں کر رہے ہیں، لیکن میرا ماننا ہے کہ اگر مجھے کوئی فلم ملے تو میں سب کو حیران کر کے دکھا دوں گی۔جن دنوں فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کی شوٹنگ جاری تھی، انہی دنوں پرینیتی کی راگھو چڈا سے شادی ہوئی۔ شادی کے وقت ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔ پرینیتی نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے اہم دن تھا۔ اس فلم کے لیے میں نے برانڈز، شادی، اپنی شکل و صورت، ریڈ کارپٹ پر واک سمیت بہت سی قربانیاں دیں، میں نے جو کردار ادا کیا وہ مرتے دم تک نہیں بھول پاؤں گی۔

Back to top button