اداکارہ جویریہ کو سعود کی امریکہ میں دوسری شادی کا پتہ کیسے چلا؟

2 دوہائیوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک اداکارہ جویریہ سعود نے معروف اداکارہ کا نام نہ لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھوں نے میری گھر آ کر سعود کی امریکہ میں دوسری شادی کا جھوٹ بولا، اداکارہ جویریہ اور اداکار سعود 2005 کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
حال ہی میں جویریہ سعود اداکار ساجد حسین کے شو ’میری ماں‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی والدہ کی زندگی سے متعلق باتیں بتانے کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی کی باتیں بھی بتائیں، اداکارہ کے مطابق ان کے والد سرائیکی ہیں اور ان کا آبائی تعلق ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) سے ہے جبکہ ان کی والدہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھتی ہیں لیکن وہ بھارتی شہر جودھپور سے ہجرت کرکے آئے تھے۔
اداکارہ کے مطابق ان کے والد سرکاری ملازم تھے جب کہ شام میں ایک سینما میں پارٹ ٹائم ملازمت کرتے تھے، جہاں ان کی پہلی مرتبہ ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی۔جویریہ سعود نے بتایا کہ ان کی والدہ کی پہلے سے منگنی ہوئی ہوئی تھی لیکن والد کو پسند آنے کے بعد انہوں نے منگیتر سے شادی سے انکار کرکے ان کے والد سے شادی کی۔ان کی والدہ کی منگنی میاں والی کے ایک رہائشی سے ہو چکی تھی لیکن سینما میں فلم دیکھنے کے لیے جانے کے بعد وہ ان کے والد کو پسند آگئیں اور دونوں میں محبت ہوگئی تو دونوں نے شادی کرلی۔
پروگرام میں جہاں جویریہ سعود نے اپنی والدہ کی شادی کی داستان بتائی، وہیں انہوں نے اپنی شادی کا ذکر بھی کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی انہوں نے اداکاری کو چھوڑ دیا تھا۔ان کی اور سعود کی پہلی ملاقات کراچی کی ایک تقریب میں ہوئی تھی، جہاں سعود کی بڑی بہن سمیت ان کے دیگر رشتے دار بھی آئے ہوئے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں دیکھتے ہی سعود کی بہن نے انہیں پسند کرلیا جب کہ تقریب میں سعود نے گلوکاری کی اور پورا وقت وہ انہیں گھورتے رہے، سعود کی بہن نے ان سے موبائل نمبر لیا اور پھر تقریب ختم ہونے کے چند دن بعد سعود کے اہل خانہ رشتہ لے کر ان کی دادی کے ہاں پہنچ گئے، جس پر دادی نے انہیں والدین کے گھر جانے کا کہا۔
جویریہ سعود کے مطابق رشتے کے لیے پہلے سعود ریمبو، شان اور ارباز خان سمیت متعدد اداکاروں کو ایک ساتھ لے کر آئے تھے جب کہ انہوں نے ہوشیاری کی کہ والدہ کے رشتے دار قوال مرحوم امجد صابری کو بھی ساتھ لے آئے، والدین نے رشتے سے انکار نہیں کیا لیکن سوچنے کے لیے وقت مانگا اور پھر تیسری بار سعود فوجی میجر کو ساتھ لے آئے اور والد کو بتایا کہ اس بار وہ پوچھنے نہیں آئے بلکہ ہاں سننے آئے ہیں، جس پر والد نے بھی رضامندی ظاہر کر دی۔
جویریہ نے انکشاف کیا کہ رشتہ طے ہونے کے بعد ان کے گھر ایک اداکارہ آئیں، جنہوں نے ان کی والدہ کو بتایا کہ سعود نے پہلے بھی شادی کر رکھی ہے اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو امریکا میں رکھا ہوا ہے، اداکارہ کے مطابق اس وقت وہ رمضان المبارک کی وجہ سے اعتکاف میں تھیں، اس لیے انہوں نے سعود سے بات نہیں کی لیکن عید کے موقع پر انہوں نے ان سے بات کرکے انہیں بتایا کہ اداکارہ نے ان کے اہل خانہ کو کیا بتایا ہے۔
انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سعود نے انہیں بتایا کہ اسی اداکارہ نے انہیں یہ جھوٹ بولا ہے کہ جویریہ پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں، اداکارہ نے ان کا رشتہ توڑوانے کی کوشش کی لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔وہی اداکارہ پھر ان کی شادی میں بھی شریک ہوئیں اور ان کی تمام خوشیوں میں پیش پیش رہیں، جویریہ سعود نے جھوٹ بولنے والی اداکارہ کا نام نہیں بتایا، تاہم کہا کہ وہ معروف اداکارہ تھیں اور ان کے ساتھ اب
روسی تیل کی خریداری سے پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟
بھی ان کا تعلق ہے۔
