اداکارہ متھیرا کا بڑا بیٹا ان کا بوائے فرینڈ کیوں کہلایا؟

اداکارہ اور ماڈل متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صرف 15 سال کی عمر میں پیا گھر سدھار گئی تھیں، کم عمری میں شادی کی وجہ سے اب ان کے بڑے بیٹے کی عمر 15 برس ہے جوکہ بالکل ان کا ہم عمر لگتا ہے اور اسی وجہ سے بہت سارے لوگ اسے ان کا بوائے فرینڈ سمجھتے ہیں۔
شوبز اسٹار فریحہ الطاف کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا ان کا بڑا بیٹا بہت اسمارٹ ہے، ماں ہونا ایک بہت اچھا احساس ہے، بڑے بیٹے کے دنیا میں آنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت سی خوشیاں آئیں اور قسمت مہربان ہوئی۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ میرا بڑا بیٹابہت سمارٹ اور دراز قد ہے، اسی لیے جب میں باہر نکلتی ہوں تو میرے بیٹے کو دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے، میرے بیٹے نے میرے ساتھ مشکلات کا بھی سامنا کیا، انہوں نے بتایا کہ طلاق کے بعد انکے بچوں کی پرورش میں ان کی نانی کا اہم ترین کردار ہے۔

اداکارہ متھیرا نے لڑکیوں کی نسبت لڑکوں کو ترجیح دینے والے والدین کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیٹیوں کو مکمل سپورٹ کرنا چاہئے، اس چیز کو معاشرے میں رائج ہونا چاہئے کہ لڑکیوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، میرے ساتھ جو ہوا اُس کے بعد میری والدہ نے بہت ساتھ دیا اور ہر چیز میں رہنمائی کی ہے اس لیے میں ساری زندگی ان کی مشکور رہوں گی۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں سب سے پہلے میرے والد نے دھوکہ دیا کیونکہ جب مجھے ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے ۔

شعیب ملک، ثانیہ مرزا کے تعلقات میں دراڑ کیوں آئی؟

ان کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں سب کچھ خود کرنا پڑا اور دھوکہ دہی کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ میرے والد جیسا میری حفاطت کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔ متھیرا نے بتایا کہ ان کے والد اور انکی فیملی زمبابوے میں رہتی تھی اور وہ وہیں کاروبار کرتے تھے۔ پھر میرے والد وہاں کی سیاست میں متحرک ہو گئے اور حال ہی میں وہیں ان کا انتقال ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد میرے والد لندن چلے گئے تھے۔ میری والدہ اور والد کے مزاج میں بہت فرق تھا کیونکہ میرے والد پارٹیاں کرنے والے رنگین طبیعت انسان تھے جبکہ والدہ بلکل مختلف تھیں۔

انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے متھیرا نے بتایا کہ شروع میں انہیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے بتایا کہ میں صرف 15 برس کی عمر میں ماں بن گئی تھی، میرے بیٹے کی پیدائش نے مجھے اور میری زندگی کو اچھے کے لیے بدل دیا ہے اور وہ میرے لیے خوش قسمت رہا، میرے بیٹے کے بعد، مجھے اچھا پیسہ ملا، مجھے اچھا کام ملا، مجھے اچھی نوکری ملی اور میں خوش ہوں۔

Related Articles

Back to top button