اداکارہ نازش نے درفشاں سلیم کو خوش قسمت قرار کیوں دیا؟

معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ درفشاں سلیم کو ٹیلنٹ کی بجائے قسمت نے زیادہ مشہور کیا ہے، وہ جو بھی ڈرامہ کرتی ہیں، سپر ہٹ ہو جاتا ہے، میرے نزدیک ان کی کامیابی میں ٹیلنٹ کی بجائے قسمت کا زیادہ عمل دخل ہے۔نازش جہانگیر کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ درفشاں سلیم مختلف اداکاراؤں اور اداکاروں سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔ نازش جہانگیر عید کے موقع پر ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں، جہاں ان سے مختلف شوبز شخصیات سے متعلق سوالات کیے گئے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بالی وڈ میں ہونا چاہئے، اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ عائزہ خان سے ان کا گھر لے لیں گی جبکہ سارہ خان سے وہ شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لیں گی۔نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لیں گی جبکہ ان کی نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں، اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کچھ نہیں لیں گی البتہ انہیں ہر وہ چیز دیں گی جو اداکارہ ان سے مانگیں گی۔ اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کون سے اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئیں؟ اس پر نازش جہانگیر نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیا اور مزید کہا کہ وہ ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ درفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈراما ہٹ ہو رہا ہے۔ساتھ ہی نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم کے ہر ڈرامے کی کامیابی پر ماشا اللہ بھی کہا۔واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے 2017 اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی کم عرصے میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں کم ظرف، سراب، گھمنڈی اور دل تنہا تنہا سمیت دیگر شامل ہیں۔نازش اوراداکار ومیزبان محسن عباس حیدر کے مبینہ افئیرکی خبریں کچھ عرصے پہلے تک زیر گردش رہیں، محسن عباس کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر کے ساتھ خراب تعلقات اور لڑائی کی وجہ بھی نازش جہانگیر کو قراردیا تھا، بعد ازاں اس جوڑی کے مابین طلاق ہوگئی تھی۔

Related Articles

Back to top button